ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل ہیرور پرائمری اسکول میں بھومی ہبا کےنام پر شجرکاری پروگرام کا انعقاد

بھٹکل ہیرور پرائمری اسکول میں بھومی ہبا کےنام پر شجرکاری پروگرام کا انعقاد

Sat, 09 Jul 2016 19:48:47    S.O. News Service

بھٹکل:9/ جولائی(ایس او نیوز(اترکنڑا ضلع پنچایت ، محکمہ تعلیمات عامہ بھٹکل ، محکمہ جنگلات بھٹکل ، سہیادری ماحولیات سنگھ ، سرکاری ہائر پرائمری اسکول ہیرور کے اشتراک سے ’’بھومی ہبا‘‘زمینی تہوار کے تحت شجرکاری پروگرام کا افتتاح اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے ضلع پنچایت صدر نے کہاکہ ماحولیات کی حفاظت ہم سب کا اہم فريضہ ہے۔ درخت ، پودے وغیرہ ہم سب کو تازہ ہوا مہیا کرتے ہیں، ہمیں اگر صحت مند رہنا ہے تو ہمارا ماحول بھی پاکیزہ ہونا چاہئے۔ تعلقہ پنچایت صد ر ایشور نائک ، ہوناور فاریسٹ محکمہ کے افسر کے وی وسنت ریڈی نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ اے سی ایف نندیش ریڈی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ موسم بہتر رہنے اور توازن برقرار رکھنے کے لئے کم سے کم 33فی صدی جنگلات کا ہونا لازمی ہے، لیکن فی الوقت اس کی شرح 21فی صدی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ڈائس پر یلووڑی کوؤور گرام پنچایت صدر سوشیلا ایم نائک، تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک، منجو گونڈ، نارائن نائک، آر ایف اؤ رویندرا، اسکول ترقی کمیٹی کے صدر منجوناتھ نائک وغیرہ موجود تھے۔ اسکول کے صدر مدرس واسودیوہیبار نے استقبال کیا ، بی آر سی راگھویندر مڈیوال نے نظامت کی ۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر اور تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک کی تہنیت کی گئی ۔ گذشتہ 6سالوں سے ہیرور اسکول میں متعلقہ پروگرام منعقد کیا جارہاہے، یہاں کےطلبا اور اساتذہ نے درختوں کی نصب کاری کرتے ہوئے ماحول میں ٹھنڈی و تازی ہوا کو برقرار رکھنے میں مصروف عمل ہیں۔


Share: